17 فروری 2019 - 16:56
وفاقی دارالحکومت میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے دو دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق پابندی کا اطلاق پانچ مقامات پر ہوگا جن میں ریڈزون ، ایکسپریس ہائی وے ، بلیوایریا اور دیگر شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر اسلام آباد میں 2 دن کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

.......

/169